اسپیکر قومی اسمبلی کا داسو پروجیکٹ پر ہونیوالے دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔بدھ کے روز انہوں نےدہشت گرد حملے میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ جاری رکھے گا، دہشت گردوں کو سخت سزا ئیں دے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلیداسو پروجیکٹدہشت گرد حملہ
Comments (0)
Add Comment