محمد جمیل بنگیال کی اہلیہ کے انتقال پر مسلم لیگ ن امارات کے رہنماؤں کی طرف سے اظہار تعزیت

پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں، دوستوں اور عزیز و اقارب نے بھی محمد جمیل بنگیال سے اظہار تعزیت کیا

مرحومہ کی مغفرت اوراہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ٹریڈ ونگ کے ڈپٹی ہیڈ محمد جمیل بنگیال کی اہلیہ کے انتقال پر مسلم لیگ ن، پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں، دوستوں اور عزیز و اقارب نے محمد جمیل بنگیال سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ن لیگ کے ایم این اے چودھری احسان الحق باجوہ، چودھری سعادت حسیب باجوہ، عبدالرحمان رضا، سہیل عامر گھمن، جان قادر، محمد شہزاد بٹ، محمد ریحان عظیم، رانا محمد نعیم اور دیگر بہت سے لوگوں نے ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

تعزیت کنندگان نے دعا کی کہ اللہ سبحانہ و تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور محمد جمیل بنگیال اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

محمد جمیل بنگیالمسلم لیگ ن امارات
Comments (0)
Add Comment