محمد اسحاق ڈارنائب وزیراعظم کے اہل ہیں،ملک و قوم کے لئے بہتر ثابت ہوں گے
پاکستان کی تعمیر و ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا، مثبت نتائج جلد ظاہر ہوں گے
محمد نواز شریف کے سابق دور میں شروع کردہ منصوبہ جات مکمل ہونے پر عوام کو ریلیف ملے گا
دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں نے محمد اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم پاکستان بننے پرمبارکباد پیش کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) وومن ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر فرزانہ کوثر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ نسیم، مسلم لیگ (ن) پرتگال کی صدر شمع بٹ، پی ایم ایل این دبئی کے صدر چودھری عا مر سہیل گھمن، نائب صدر غلام محی الدین، منارٹی ونگ کے صدر جان قادر، میڈیا ہیڈ محمد شہزاد بٹ، سینئر وائس پریذیڈنٹ ملک شہزاد یونس، نائب صدر ملک دوست محمد اعوان، چودھری راشد فاروق،صدر مسلم لیگ (ن) شارجہ، صدر پی ایم ایل این عجمان چودھری شہباز غفار اور پیٹرن چودھری عبدالغفار نے کہا کہ نائب وزیر اعظم کے عہدہ کےلئے محمد اسحاق ڈار کا انتخاب بہترین ہے۔
وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور مختلف شعبوں میں ماہر اور تجربہ کا ر شخصیت رہے ہیں، ان کے انتخاب سے مسلم لیگ مزید مضبوط ہو گی اور حکومت کو استحکام ملے گا، متذکرہ لیگی ارکان نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے جس کے مثبت نتائج جلد ظاہر ہوں گے اور اس کا براہ راست فائدہ پاکستان کے عوام کو ملے گا۔
لیگی عہدیداروں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں شروع کردہ منصوبہ جات مکمل ہونے پر عوام الناس کو ریلیف ملے گا اور پاکستان تعمیر و ترقی کے نئے دور کی طرف گامزن ہو گا۔