کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد

عید ملن پارٹی میں سیکڑوں مہمانوں، بچوں، خواتین اور فیملیزکی شرکت

بچوں اور خواتین و حضرات میں دلچسپ کھیلوں کے مقابلے بھی ھوئے

چٹ پٹے کھانے، تکے، کباب، عرب اور کانٹیننٹل، انڈین پاکستانی کھانے اس تقریب کا حصّہ تھے

ٹورانٹو (رپورٹ:شیخ محمد پرویز) کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کی پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کینیڈا کے ایک خوبصورت ہا ل میں کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی یہاں ہر شخص کے چہرے پر خوشیاں تھیں- خواتین و بچیاں رنگ برنگے اور خوبصورت لباس زیب تن کئے ہوئے تھیں۔

چہروں پر مسکراہٹیں،ہاتھوں میں چوڑیاں اور سونے چاندی کے زیورات نے ماحول کو چار چاند لگا دیئے تھے۔ سب ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دے رہے تھے۔ ہال کو نہایت ماہرانہ طریقے سے سجایا گیا تھا۔ چٹ پٹے کھانے، تکے، کباب، عرب اور کانٹیننٹل، انڈین پاکستانی کھانوں نے ماحول کو مزید معطر کیا ہوا تھا۔

درجنوں میٹھے پکوانوں نے خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کر دیا تھا۔ ٹورانٹو کے لنڈن شہر میں خوبصورت ماحول اور پاکستانیوں کی پردیس میں میٹھی عید جبکہ منتظمین نے ھال کو بے حد خوبصورتی سے سجایا تھا، بچوں، خواتین و حضرات میں دلچسپ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔

انعامات اور جیتنے والوں کو تحائف سے نوازا گیا، تمام بچوں میں گڈی بیگ تقسیم کئے گئے، عید سعید کا اختتام پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں،عید مبارک اور دعائے خیر سے کیا گیا۔ ایسی خوبصورت تقریب پر سب بہت خوش تھے اور منتظمین کو مبارکبادیں دے رھے تھے۔

عید ملن پارٹی میں مسٹر اینڈ مسز ریاض اختر، مسٹر اینڈ مسز محمد فہد، مسٹر اینڈ مسز ڈاکٹر راشد، مسٹر اینڈ مسز احمر خان، مسٹر اینڈ مسز ڈاکٹر طیب، مسٹر اینڈ مسز عدیل احمد، مسٹر اینڈ مسز پروفیسر سرفراز، مسٹر اینڈ مسز محمد اویس، مسٹر اینڈ مسز پروفیسر سعد احمد، مسٹر اینڈ مسز محمد فراز، مسٹر اینڈ مسز احمد، مسٹر اینڈ مسز سہیل، مسٹر اینڈ مسز رومی، مسٹر اینڈ مسز شیخ نسیم و دیگر بہت سی معزز فیملیز نے شرکت کی۔

ٹورانٹو (رپورٹ:شیخ محمد پرویز )کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کی پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کینیڈا کے ایک خوبصورت ہا ل میں کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی یہاں ہر شخص کے چہرے پر خوشیاں تھیں- خواتین و بچیاں رنگ برنگے اور خوبصورت لباس زیب تن کئے ہوئے تھیں۔

چہروں پر مسکراہٹیں،ہاتھوں میں چوڑیاں اور سونے چاندی کے زیورات نے ماحول کو چار چاند لگا دیئے تھے۔ سب ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دے رہے تھے۔ ہال کو نہایت ماہرانہ طریقے سے سجایا گیا تھا۔ چٹ پٹے کھانے، تکے، کباب، عرب اور کانٹیننٹل، انڈین پاکستانی کھانوں نے ماحول کو مزید معطر کیا ہوا تھا۔

درجنوں میٹھے پکوانوں نے خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کر دیا تھا۔ ٹورانٹو کے لنڈن شہر میں خوبصورت ماحول اور پاکستانیوں کی پردیس میں میٹھی عید جبکہ منتظمین نے ھال کو بے حد خوبصورتی سے سجایا تھا، بچوں، خواتین و حضرات میں دلچسپ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔

انعامات اور جیتنے والوں کو تحائف سے نوازا گیا، تمام بچوں میں گڈی بیگ تقسیم کئے گئے، عید سعید کا اختتام پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں،عید مبارک اور دعائے خیر سے کیا گیا۔ ایسی خوبصورت تقریب پر سب بہت خوش تھے اور منتظمین کو مبارکبادیں دے رھے تھے۔

عید ملن پارٹی میں مسٹر اینڈ مسز ریاض اختر، مسٹر اینڈ مسز محمد فہد، مسٹر اینڈ مسز ڈاکٹر راشد، مسٹر اینڈ مسز احمر خان، مسٹر اینڈ مسز ڈاکٹر طیب، مسٹر اینڈ مسز عدیل احمد، مسٹر اینڈ مسز پروفیسر سرفراز، مسٹر اینڈ مسز محمد اویس، مسٹر اینڈ مسز پروفیسر سعد احمد، مسٹر اینڈ مسز محمد فراز، مسٹر اینڈ مسز احمد، مسٹر اینڈ مسز سہیل، مسٹر اینڈ مسز رومی، مسٹر اینڈ مسز شیخ نسیم و دیگر بہت سی معزز فیملیز نے شرکت کی۔

eid milan party canadaعید ملن پارٹی
Comments (0)
Add Comment