سردار سلیم حیدر کو نئے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر برطانیہ و یورپ کے بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا کی مبارکباد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) سردار سلیم حیدر کو نئے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر برطانیہ و یورپ کے بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
چوہدری خالد نے میڈیا کو دیئے گئے خصوصی پیغام میں کہا کہ سردار سلیم حیدر انتہائی زیرک سیاستدان ہیں، انکا گورنر پنجاب بننا عوام کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا۔
ہم امید کرتے ہیں وہ سیاسی و علاقائی وابستگی سے بالا تر ہو کر بے لوث عوام کی خدمت کریں گے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے یقین دلایا کہ وہ پنجاب کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنے دائرہ کار میں رہ کر ہر ممکن کوشش کریں گے۔