چینی صدر کے دورہ یورپ نے ایک مثبت پیغام بھیجا ہے، وکٹراوربان
بو ڈا پیسٹ (ویب ڈیسک) ہنگری کے صدر شیوک اور وزیر اعظم اوربان کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ نے ہنگری کا سرکاری دورہ کیا۔ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے چائنا میڈیا گروپ کو ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ہفتہ کے روز وکٹر نے کہا کہ ہنگری کے لوگ "ڈیکپلنگ” اور "ڈی-رسکنگ” کے بجائے اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر درست، باہمی مربوط اور باہمی تعاون پر مبنی ہے۔
"بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کی اہمیت نہ صرف اچھے منصوبوں سے عیاں ہے ، بلکہ نظریاتی طور پر بھی مفید ہے ، جس سے ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ آئندہ چند سالوں میں بنی نوع انسان کو کس قسم کا "ورلڈ آرڈر” قائم کرنا چاہیے۔ اوربان نے کہا کہ 2010میں اُن کے برسراقتدار آنے کے بعد، ہنگری اور چین نے تعاون کو مضبوط کرنا شروع کیا،۔ ہنگری نے "مشرق کی طرف کھلنے” کی نئی خارجہ پالیسی اپنائی اور اس پالیسی پر کاربند رہا ہے اور اس کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 2020اور 2023 میں، چین ہنگری کا غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
صدر شی کے تین یورپی ممالک کے دوروں کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وکٹر اوربان نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں دنیا بہت بدل چکی ہے۔ صدر شی کا دورہ بروقت اور نہایت اہم موقع پر سامنے آیا ہے۔ ان کے دورہ یورپ نے ایک مثبت پیغام بھیجا، چین کے کھلے رویے کا مظاہرہ کیا اور یورپی ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے چین کی آمادگی کا اظہار کیا۔
چین تعاون کو فروغ دینے اور یورپ میں ترقی کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔ صدر شی جن پھنگ کے فرانس، ہنگری اور سربیا کے دوروں نے کچھ منفی تاثر کو زائل کیا اور یورپی رہنماؤں کو دکھایا کہ چین ایک موقع ہے اور ہمیں تعاون کی صحیح راہ کو برقرار رکھنا چاہیے اور غلط راستے پر نہیں جانا چاہیے۔