چین کی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےچینی اہلکاروں کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات پر پاکستان کی حمایت

چین پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی تعاون کو مضبوط کرتا رہے گا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چینی اہلکاروں کے قافلے پر دہشت گرد حملے کے تحقیقاتی نتائج کے اعلان کے بارے میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردانہ حملوں سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت حاصل کی ہے۔

چین اس بات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ چین مکمل سچائی کا پتہ لگانے،اصل مجرموں کو گرفتار کرنے اور انہیں سخت سزا دینے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ چین پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو مضبوط کرتا رہے گا۔

چین نے خطے کے ممالک سے انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط بنانے اور تمام ممالک کی مشترکہ سلامتی اور ترقی کے مفادات کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ حملہ
Comments (0)
Add Comment