پختون بزنس کمیونٹی پختونوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرے گی

اس پلیٹ فارم سے ایک دوسرے کو بزنس دیں گےاورمستحقین کی بلا امتیاز مدد بھی کی جائےگی،زمرد خان بونیری

ہم اپنے سینئرز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کمیونٹی کی خدمت کریں گے

عمرشاہ، کریم خان، عبدالنبی بنگش، نواب خان، شیرین زمان اور سید قیوم شاہ نے پختون بزنس کمیونٹی کے لئے بہت کام کیا ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پختون بزنس کمیونٹی کا اجلاس عجمان کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا، جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی نامور کاروباری شخصیات اور سماجی کارکنان نےکثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ شاہداصغر بنگش نے حاصل کی، تقر یب میں پاکستان اور یواے ای کے قومی ترانے بجائے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پختون بزنس کمیونٹی کےاجلاس میں نومنتخب جنرل سیکرٹری امتیاز غازی بنگش نے کمیونٹی کے اغراض و مقاصد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ ہم اس پلیٹ فارم سے امارات کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پختونوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے۔

نومنتخب سینئر نائب صدر زاہد علی شاہ نے کہا کہ کاروباری شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ مل کرامارات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، اجلاس میں امارات میں مقیم سینئر صحافی زمرد خان بونیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم سے ایک دوسرے کو بزنس دیں گے، جو مستحق ہوگا بلا امتیاز اس کی مدد بھی کی جائےگی۔

نومنتخب صدر حاجی سلطان مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستحقین کے جائز مطالبات کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کریں گے، تقریب سے فضل ربی صافی، زمان خان چغرزئی، ظہور عالم، ملک افضل خان، نواب خان، انجینئر عارف، آصف خان یوسفزئی، رحیم غنی ماما، سجاد ممند، حاجی قسمت اللہ خان اور شاہد اصغر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہم سب مل کر پختون کمیونٹی کی مدد کیلئے اپنے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض خورشید خان نے ادا کئے،انہوں نے بتایا کہ پختون بزنس کمیونٹی کی بنیاد 1990 میں رکھی گئی،ہمارے سینئر عہدیدران میں عمرشاہ، کریم خان، عبدالنبی بنگش، نواب خان، شیرین زمان اور سید قیوم شاہ شامل تھے۔

انہوں نے 2017 تک پختون بزنس کمیونٹی کے فرائض انجام دیئے ہم پوری کوشش کریں گے کہ اپنے سینئرز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کمیونٹی کی خدمت کریں،آخر میں تمام ممبران نے کیک کاٹ کرجشن منایا اور صدر حاجی سلطان مروت نے اختتامی دعا کروائی۔

Pakhtun Business Communityپختون بزنس کمیونٹیزمرد خان بونیری
Comments (0)
Add Comment