مقررین کا،پاک فوج سائنسدانوں اور عوام کو خراج تحسین
پروقار تقریب میں یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا
کوالالمپور (محمد وقار خان) علی سلطان گوندل ( جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن ملائشیا ) چوہدری عمران ورک (فنانس سیکریٹری )صاحب بٹ ( میڈیا ہیڈ )فیصل رفیق مغل ( میڈیا کوآرڈینیٹر ) اور دیگر مقررین نےیوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بڑی دلیری سے اپنی قوم اور افواج پاکستان کے اعتماد کو بام عروج تک پہنچاتے ہوئے دھماکوں کا فیصلہ کیا جو کہ پاکستان کی سیکورٹی اور بقا کے لیے بہت ضروری تھا۔
میاں نواز شریف کے اس تاریخی فیصلے کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہوئی ، آج اگر کسی دشمن ملک کی پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرأت نہیں تو اسکی بنیادی وجہ یہی ایٹمی طاقت اور صلاحیت ہے کہ دشمن کوئی بھی فتنہ انگیزی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچتا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن ملائشیا کے راہنماؤں اور کارکنان نے میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ۔
کارکنان نے بھرپور جوش سے میاں نواز شریف زندہ باد ، پاکستان زندہ باد،پاکستانی سائنسدان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی خوشحالی ، امن اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا ۔