میں عمران خان کے نظریےکا حقیقی جنگجوہوں، میں کسی سیاسی محاذ پر کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی اپنے وجود کے بدترین دور سے گزر رہی ہے،ملک یاسرامتیاز اعوان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد

عشائیہ کا اہتمام ملک یاسر امتیاز اعوان اور نعمان زاہد خان نے دبئی میں کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے نظریےکا حقیقی جنگجوہوں، میں کسی سیاسی محاذ پر کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان 300 سے زائد دن اڈیالہ جیل کی سب سے چھوٹی بیرک میں ہیں۔

ان خیالات کا اظہارشیر افضل مروت نے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں کیا جس کا اہتمام ملک یاسر امتیاز اعوان (بانی ممبر پی ٹی آئی مڈل ایسٹ، سابق صدر پی ٹی آئی یو اے ای، صدر ریڈ پاکستان (یو اے ای چیپٹر) اور نعمان زاہد خان (سی ای او الصقر کشمیر ایل ایل سی) کی جانب سے کیا گیا۔

عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی،شرکائے تقریب میں چوہدری امجد سابق پی ٹی آئی ایم پی اے راولپنڈی، اورنگزیب خان سینیٹر پی ٹی آئی، کریم آفریدی ابوظہبی، آصف خان خیبر ٹی وی دبئی، سید وقاص شاہ دبئی، رئیس قریشی ایڈووکیٹ دبئی، آصف جبار سی ای او بی اینڈ بی دبئی، چوہدری باسط راولپنڈی، چوہدری اسماء راولپنڈی، آفتاب اقبال راولپنڈی، آصف ملک دبئی، عبدالرحمن بھٹی دبئی، عصام ملک پی ٹی آئی العین، دانش قاضی دبئی، تصدق ملک عجمان اصطبل، یاسمین کنول پی ٹی آئی دبئی، راجہ ارشد محمود دبئی، سید عمران دبئی، اعجاز خان پی ٹی آئی دبئی، بابر علی چکوال اور دیگر بہت سے لوگ شامل تھے۔

اپنے نجی دورہ کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے انہیں جو پیار اور عزت ملتی ہے وہ میرے لیڈر عمران خان اور پی ٹی آئی کی بدولت ہے،یاسرامتیاز اعوان نے شیر افضل مروت کی موجودگی میں کہا کہ پی ٹی آئی اپنے وجود کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔

تحصیل سطح پر بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پی ٹی آئی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،سابق صدر پی ٹی آئی یو اے ای یاسرامتیاز اعوان نے کہا کہ ہم عمران خان کے بعد شیر افضل مروت کو امید کی کرن کے طور پر دیکھتے ہیں اوربخوبی جانتے ہیں کہ آپ پی ٹی آئی میں اس وقت سب سے زیادہ آواز اٹھانے والے شخص ہیں، لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں اور آپ کی پکار پر لبیک کہتے ہیں۔

عشائیہ تقریب کے آخر میں شیر افضل مروت نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر یاسرامتیاز اعوان، نعمان زاہد خان اور دیگر شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب کے میزبانوں یاسر امتیاز اعوان اور نعمان زاہد خان نے بھی عشائیہ کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

dubaiMalik Yasir Imtiaz Awansher afzal marwatدبئیشیر افضل مروتملک یاسرامتیاز اعوان
Comments (0)
Add Comment