کویت (محمد عرفان شفیق) کویت میں پاکستان ویمن فورم اور سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت کے اشتراک سے "لائف سپورٹ” کے عنوان پر سیمینار لیکچر کا اہتمام جابریہ میڈیکل سنٹر کے ہال میں کیا گیا جس میں طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کویت میں سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔ پاکستان ویمن فورم کی صدر محترمہ نگہت طارق اور سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
سفیر پاکستان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ طلباء کے لیے اسطرح کے لیکچرز اہمیت کے حامل ہیں جس کو سیکھ کر وہ روز مرہ کے معاملات میں اپنے گردونواح کی مدد کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر محسن محمود، کنسلٹنٹ فزیشن اور امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن سرٹیفائیڈ انسٹرکٹر، نے طلبا اور حاضرین کو CPR کے پریکٹیکل سےآگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح چھوٹی چھوٹی معلومات کی آگاہی سے مریض کو بروقت فرسٹ ایڈ مہیا کر سکتے ہیں۔
سیمینار میں کثیر تعداد میں انٹرنیشنل اسکول آف پاکستان، بریٹن اکیڈمی اور گلف پاکستان انگلش اسکول کے طلباء، پاکستان ویمن فورم کے ٹیم ممبران اور کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار کے آخر میں طلبا کو پریکٹکل کاموقع فراہم کیا گیا۔