عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا حصہ طویل عرصے سے بلند رہا ہے، ترجمان
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ حال ہی میں، عالمی بینک نے تازہ ترین گلوبل اکنامک پراسپیکٹس جاری کیے، جس میں 2024 میں چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو4.5 فیصد سے بڑھا کر 4.8 فیصد کر دیا گیا ہے ۔
اس بارے میں آپ کیا تبصرہ کرتے ہیں؟جمعرات کے روز ترجمان لین جین نے کہا کہ بہت سے بین الاقوامی اداروں نے چین کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی پیش گوئیوں کو بڑھا دیا ہے جو چین کی معیشت پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہیں۔
دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ناطے، عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا حصہ طویل عرصے سے بلند رہا ہے۔ چین کی معیشت کی پائیدار اور مستحکم ترقی نے عالمی معیشت کی بحالی کو فروغ دینے میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔
ایک پیچیدہ اور غیر مستحکم بین الاقوامی ماحول کا سامنا کرتے ہوئے، چین کی معیشت میں مشکلات پر قابو پا کر آگے بڑھنے کے لئے اعتماد اور طاقت ہے، اگر چین اچھا ہے تو دنیا بہتر ہوگی۔ ہم دنیا کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کے فوائد اور مواقع کا اشتراک کرنے کے لئے تیار ہیں، اور دنیا کی جدیدیت کے عمل کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرتے ہیں۔