میڈرڈ (تارکین وطن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (میڈرڈ )سپین ریجن کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے پارلیمنٹیرین کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میڈرڈ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔
عشائیہ میں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی ، ممبر قومی اسمبلی شکور شاد لیاری کراچی اور دیگر پارلیمنٹرین اور مہمانوں نے شرکت کی ۔
عشائیہ میں پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی ، پی ٹی آئی( میڈرڈ )ریجن سپین کے صدر قیصر صدیق زاہد، سینئر نائب صدر چوہدری قاسم علی جھکڑ ، جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالصبور ، ایڈیشنل جنرل سید فریاد حسین شاہ ، سینئر رہنما محمد اختر رانا ، سینئر رہنما ملک کامران اسلم ، سینئر رہنما فاروق حمزہ چھٹہ ، سینئر نائب صدر میڈرڈ چوہدری جعفر ریاض گجر، جنرل سیکرٹری میڈرڈ چوہدری علی حسنین چھٹہ ، سینئر رہنما چوہدری عاصم ریاض گجر ،سینئر رہنما شاہد محمود ، سینئر رہنما فراز توحید ، سینئر رہنما تیمور حسن گوندل ،رحم دین ، راجہ حسنین اور دیگر معزز مہمان شامل تھے ۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے پی ٹی آئی میڈرڈ سپین ریجن کا شاندار استقبال اور عشائیہ پر شکریہ ادا کیا ،عشائیہ کے آخر پر جنرل سیکرٹری میڈرڈ چوہدری علی حسنین چھٹہ نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔