زندگی میں انسان کیلئے والدین کا کوئی نعم البدل نہیں،پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی

انڈس پرنٹنگ روچڈیل کے چیف ایگزیکٹو محمد نواز علی کے والد محترم محمد اسلم کے سوئم پر روحانی محفل کا انعقاد

روچڈیل (محمد فیاض بشیر) زندگی اور موت کا اختیار واحدہ لا شریک کے ہاتھ ہے ،کب روح مسافر ہو جائے کسی زندہ شے کو اسکا پتہ نہیں ۔ زندگی میں انسان کے لیے والدین کا رتبہ و مرتبہ ایسا ہے جسکا کوئی نعم البدل نہیں ۔

ہر دلعزیز شخصیت انڈس پرنٹنگ روچڈیل کے چیف ایگزیکٹو محمد نواز علی کے والد محترم محمد اسلم طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے غم و الم کے کرب بھرے لمحات میں ہماری تمام تر ہمدردیاں اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نصیب کرے آمین ثم آمین ۔

برطانیہ بھر کی سرکردہ سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات جن میں ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے محمد اسلم مرحوم کے سوئم پر رکھی گئی روحانی محفل میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے والدین کے ادب و احترام اور انکے مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو اہل ایمان نماز کی باقاعدہ ادائیگی نہیں کرتے وہ والدین کے فرمانبردار نہیں ہو سکتے۔

جب اہل ایمان نماز ادا کرتے ہیں تو ہر نماز میں والدین کی مغفرت کے ساتھ اہل ایمان کی مغفرت کے لئے صدا بلند کرتے ہیں ۔ انہوں نے خلیفہ محمد نواز علی بارے کہا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے انکے بچے دین اسلام کے ساتھ جڑے ہوئے انکا ایک بیٹا درس نظامی کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اللّٰہ تعالیٰ نے انکو دین اسلام کی تبلیغ کے لیے چن لیا ہے ۔

حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے بین الاقوامی سطح پر بسنے والے مدنی برداران ، قریبی رفقا و ساتھیوں کی طرف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نصیب کرے اور پسماندگان کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے، آمین ثم آمین۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی
Comments (0)
Add Comment