چینی صدر پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے نفاذ کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کریں گے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان حوا چھون اینگ نے بتایا ہے کہ رواں سال پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے نفاذ کی 70 ویں سالگرہ ہے۔

اس حوالے سے28جون کو چین کی جانب سے بیجنگ میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے نفاذ کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک کانفرنس بھی شامل ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ یادگاری اجلاس میں شرکت کریں گے اور ایک اہم خطاب کریں گے۔

پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے نفاذ کی 70 ویں سالگرہ
Comments (0)
Add Comment