شاعرہ فرحانہ عنبر کی تصنیف "چلے آؤ نا” کی تقریب رونمائی اور محفل مشاعرہ کا انعقاد

تقریب ایسپائر کالج جی ٹی روڈ کامونکے میں منعقد ہوئی، صدارت سعید قریشی نے کی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شبیر احمد بٹ کی تقریب میں آمد، پورا پروگرام اٹینڈ کیا

کامیاب پروگرام کے انعقاد پر چراغِ سخن کے تمام ممبرز کو مبارکباد، معاونت کرنے اورتقریب میں تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا تہ دل سےشکریہ ادا کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) ادبی تنظیم چراغِ سخن کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ سے معروف شاعرہ فرحانہ عنبر نائب صدر چراغِ سخن کی پہلی کتاب "چلے آؤ نا” کی تقریب رونمائی اور محفل مشاعرہ ایسپائر کالج جی ٹی روڈ کامونکے میں منعقد ہوئی جس کی صدارت لاہور سے سعید قریشی نےکی- مہمانان خصوصی میں طاہر نعیم لاہور، افتخار شاہد ڈسکہ، ڈاکٹر سعید اقبال سعدی اور عاطف کمال رانا گوجرانوالہ سے شامل تھے۔

ان کے علاوہ محمود آسی چشتیاں، ندیم افضل ندیم صفدرآباد، عمران ہاشمی گوجرانوالہ، عادل بادشاہ گوجرانوالہ، عدنان سرمد گوجرانوالہ، دلشاد احمد سیالکوٹ، علامہ ثاقب علوی کامونکے اور علمدار حیدر اوج نے سادھوکے سے بطور مہمان اعزاز شرکت کی-

خصوصی مہمانوں میں محمد افضل قادری پرنسپل ایسپائر کالج کامونکے، نیلم عامر پرنسپل ہوپ لینڈ سکول کامونکے، عامرشہزاد ڈائریکٹر ہوپ لینڈ سکول کامونکے شامل تھے۔

خصوصی گزارش پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شبیر احمد بٹ بھی اس پروگرام میں تشریف لائے اور پورا پروگرام اٹینڈ کیا۔

اس تقریب کی نظامت کے فرائض گوجرانوالہ سے قادر الکلام شاعر پروفیسر فیض الرسول فیضان نے سر انجام دئیے جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت ڈاکٹر محمد اکبر معصومی اور میاں محمد ذوالقرنین حیدر مصطفائی (جنرل سیکرٹری چراغِ سخن) نے حاصل کی۔

تقریب هذا میں روبینہ ناز بینا، نوشین حسین نوشی، اسماء کاشف اور نور فاطمہ نے خواتین کی نمائندگی کی-

مقامی شعراء میں رضوان علی رضی، ثمر عباس، حمزہ ارشد، اصغر ساگر، محمد شفیق خرم، رفاقت علی رفاقت سعیدی، سلیم مرزا، رانا زاہد نادان و دیگر بھی شامل تھے۔

یہ پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا پہلے حصے میں فرحانہ عنبر کی کتاب پر اظہارِ خیال پیش کیا گیا جبکہ دوسرے حصے میں مشاعرہ تھا۔ حاضرین نے تمام شعراء کو دل کھول کر داد دی اور فرحانہ عنبر کو ان کی کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی۔

پروگرام کے اختتام پر صاحب صدر سمیت تمام مہمانوں کو فرحانہ عنبر کی کتاب پیش کی گئی اور پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔

محمد عمران تنہا بانی و صدر چراغِ سخن کامونکے نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر چراغِ سخن کے تمام ممبرز کو مبارکباد پیش کی اورتقریب میں تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا تہ دل سےشکریہ ادا کیا- پروگرام میں معاونت کرنے پراقبال مغل، افضل قادری، عامر شہزاد اور نیلم عامر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا-

chaly aao nachaly aayo naPoet Farhana Amberچلے آؤ ناشاعرہ فرحانہ عنبر
Comments (1)
Add Comment
  • Faheem

    سر یہ کتاب کہاں سے ملے گی ۔اس بارے رہنمائی چاہئیے۔شکریہ