ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کے لختِ جگر شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کے دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کے لختِ جگر شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کے رنگوں اور رعنائیوں سے بھری دعوت ولیمہ کی تقریب کا انعقاد فرانس میں کیا گیا۔

تقریب میں خاندان کے لوگوں کے علاوہ منہاج القران انٹرنیشنل کے عہدے داران کارکنان،پاکستانی و انٹرنیشنل کمیونٹی کے سیاستدان،سماجی و کاروباری شخصیات،پریس میڈیا کے اراکین اور اسپورٹس سے متعلقہ لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

منہاج القران آسٹریا کے صدر شیخ محبوب عالم وارثی، منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا کے ناظم عمیر الطاف اور سینئر ممبر جمشید راشد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جس کے بعد سے مبارکبادوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

آسٹریا بھر سے تمام کمیونٹی کی تنظیموں نے صدر شیخ محبوب عالم اور عمیر الطاف کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔

جس منہاج القران انٹرنیشنل اسٹریا کے عہدے داران اور ممبران، شہر کی اہم شخصیات خصوصاً قانون ساز اداروں ،،پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا، پاکستانی اور انٹرنیشنل کمیونٹی کے سیاسی، سماجی، مذہبی، ادبی، اسٹوڈنٹس، کاروباری شخصیات، آسٹریا کے دور دراز کے شہروں سینک پولٹن، سالزبرگ، انس بروک، لینز،گراس، ہورن اور کریمز سے لوگوں کے مبارک باد کے سلسلے جاری و ساری ہیں۔

تمام لوگوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کے لختِ جگر شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کو مبارکباد دی اور کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے دعائیں کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین القادریڈاکٹر محمد طاہرالقادریشیخ حماد مصطفی المدنی القادری
Comments (0)
Add Comment