بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور قازقستان کےصدر کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے تحت سلک روڈ ٹی وی اور اتامیکن ٹی وی کے اشتراک سے چائنا میڈیا گروپ کے اعلی ٰمعیار کے پروگراموں کی قازقستان میں اسکریننگ آستانہ میں شروع کی گئی۔
"شی جن پھنگ سے ملاقات” سمیت سی ایم جی کے ایک درجن سے زائد اعلی معیار کے پروگرام قازقستان کے مین اسٹریم میڈیا میں نشر کیے جا رہے ہیں۔چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، قازقستان کےصدر کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی جنرل منیجر روشان کاشیبیوا اور قازقستان میں چین کے سفیر زانگ شیاؤ نے اس موقع پر ورچول تقاریر کیں۔
شن ہائی شیونگ نے کہا کہ 2013 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے سب سے پہلے قازقستان میں "سلک روڈ اکنامک بیلٹ” کی مشترکہ تعمیر کا انیشی ایٹو پیش کیا۔ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ چین اور قازقستان کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دینے اور شاہراہ ریشم کی روح کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم رہا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ قازق میڈیا کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے اور چین-قازقستان تعلقات کے نئے "سنہری 30 سال” کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ مشترکہ طور پر چین قازقستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے اپنی خدمات سرانجام دی جا سکیں۔ موجودہ اسکریننگ 6 جولائی تک جاری رہے گی۔ "قازقستان بزنس ڈیلی”، الماتی نیوز نیٹ ورک اور کوستانائے نیوز نیٹ ورک سمیت متعدد دیگر میڈیا نے اسکریننگ کی سرگرمی کی کوریج کی۔