میٹنگ میں مختلف شعبوں سے وابستہ 75پرجوش خواتین نے شرکت کی
میٹنگ کا مقصد خواتین اور نئے کاروباریوں کے کاروبار کو فروغ دینا ہے، چیئرمین امجد اقبال امجد
تقریب میں کاروباری ترقی پر بصیرت افروز لیکچرز، قیمتی حکمت عملیوں کا اشتراک، اورلوگوں کو کاروباری معلومات فراہم کی گئیں
دبئی (طاہر منیر طاہر) "فیوچرکی” بزنس کلب کی میٹنگ ایمپوریم مال کے گارڈن کیفے میں "فیوچر کی” بزنس کلب کی جانب سے منعقد ہوئی جس میں کلب کے چیئرمین امجد اقبال امجد، صدر پرنس اقبال اور جنرل سیکرٹری ثناء نصیر شیخ نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کا مقصد خواتین اور نئے کاروباریوں کے کاروبار کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پرکاروباری کمیونٹی کے لوگوں نے میٹنگ میں شرکت کی، عظمیٰ مصطفیٰ، شاہد مغل اور تنزیلا یوسف نے کاروباری ترقی پر بصیرت افروز لیکچردیے، قیمتی حکمت عملیوں کا اشتراک کیا اورحاضرین کو کاروباری بصیرت فراہم کی جس سے تقریب کے معلوماتی اور محرک ماحول میں اضافہ ہوا۔
چیئرمین امجد اقبال امجد نے بزنس کلب کے لئے اپنے وژن سے لوگوں کو اگاہ کیا، انہوں نے نوجوان نسل کے کاروبار کو فروغ دینے کے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سیاحت وتجارت کے درمیان رابطہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کی تقریر نے شرکاء کے دلوں میں بزنس کے جوش اورعزم کو جگایا۔
شبیر چوہان اور عدنان چوہدری نے بزنس کلب کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا جس سے کمیونٹی اور تعاون کے احساس کو مزید تقویت ملی، پرنس اقبال نے شرکاء کی شرکت اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ثناء نصیر شیخ نے پروگرام کو سلیقے اور پیشہ ورانہ انداز میں جاری رکھتے ھوئے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بطریق احسن ادا کئے۔
تقریب هذا میں مختلف شعبوں سے وابستہ پچھتر75 پرجوش خواتین نے شرکت کی،شرکاء نے مستقبل کے پروگراموں میں شرکت کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا اور14 اگست کو ہونے والے جشنِ آزادی میلہ میں شرکت کی خواہش ظاہر کی۔
بزنس کلب کی ایمپوریم گارڈن کیفے میں ہونے والی حالیہ بزنس میٹنگ زبردست کامیاب رہی جس سے کاروباری کمیونٹی میں مسلسل ترقی اور تعاون کے لئے راہیں ہموار ہوئیں۔