کویت میں پھلوں کے بادشاہ آم کی بہار، آم کی ہر سُو بکھرنے والی خوشبو نے زائرین کو بے حد متاثر کیا

کویت (محمد عرفان شفیق) کویت کے وسیع و عریض ایوینوز مال میں پھلوں کے بادشاہ آم کا میلہ سجایا گیا جو کہ کویت میں سفارتخانہ پاکستان اور اقوام متحدہ کے ادارے UN Habitat کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

اس نمائش میں مختلف قسم کے آم رکھے گئے تھے جس میں انور راٹور، لنگڑا، چونسا، نیلم، سندھڑی و دیگر قابل ذکر ہیں۔ نمائش کا افتتاح کویت میں سفیر پاکستان ملک محمد فاروق، اقوام متحدہ اور کویت کی مختلف شخصیات نے کیا۔

اس نمائش میں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے افراد نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا اور آم کی مختلف مصنوعات کا لطف اٹھایا۔

سفیر پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی آم اپنے ذائقے اور لذت میں لاجواب ہے اور اسکا کوئی ثانی نہیں۔ اس نمائش میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے پاکستانی آم میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس نمائش میں پاکستان کلچرل سوسائٹی کی جانب سے ایک کلچرل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں فنکاروں نے لوک دھنیں اور ملی نغمے پیش کیے۔

pakistani mangoپاکستانی آمپھلوں کا بادشاہ آم
Comments (0)
Add Comment