فورم کا موضوع "روایتی ثقافت اور جدید تہذیب” ہے، رپورٹ
بیجنگ (ویب ڈیسک) عالمی تہذیبوں سے متعلق دسو یں نی شان فورم کا آغاز صوبہ شانڈونگ کے چھو فو شہر میں ہوا ۔ اس سال کے فورم کا موضوع "روایتی ثقافت اور جدید تہذیب” ہے، جس کا مقصد ” گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کو نافذ کرنا، تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینا، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنا” ہے۔
فورم میں 20 سے زیادہ سرگرمیاں ہیں جن میں کلیدی تقاریر ، اعلی درجے کے انٹرویوز ، اور متوازی فورمز شامل ہیں ۔ نی شان فورم برائے عالمی تہذیب دنیا کے مختلف ممالک، قومیتوں اور ثقافتوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھ کو فعال طور پر فروغ دیتا ہے۔
اندرون اور بیرون ملک مشترکہ تشویش کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے، اور خیالات کے تبادلوں کے ذریعے مسائل کے حل کی حکمت عملی تلاش کرتا ہے۔ اس سال کے فورم میں چھ ذیلی موضوعات شامل ہیں ، جن میں "عالمی چیلنجز کے تحت تہذیبوں کے مابین تبادلہ اور باہمی سیکھ” شامل ہیں۔