نئے دور میں چین کی اصلاحاتی پالیسیوں کو سمجھا جائے، چینی میڈیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) ملکی حکمرانی کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی بنیادی قومی پالیسی برائے اصلاحات اور کھلے پن کا آغاز 1978 میں ڈنگ شیاؤ پھنگ کی صدارت میں سی پی سی کی گیارہویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں ہوا اور 2013 میں شی جن پھنگ کی صدارت میں سی پی سی کی اٹھارہویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں اس کو جامع طور پر گہرا کیا گیا۔ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے موقع پر ، ہم آپ کو نئے دور میں چین کی اصلاحاتی پالیسیوں کو سمجھنے میں مدد کریں گے ۔شینزین، گوانگ ڈونگ صوبہ، چین کا پہلا خصوصی اقتصادی زون، چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے چیف معمار ڈینگ شیاؤ پھنگ کی صدارت میں 1979 میں قائم کیا گیا تھا، صرف 30 سالوں میں ، تیس ہزار سے کم آبادی والے ایک چھوٹے سے ساحلی قصبے سے یہ تقریبا 18 ملین کی آبادی والے ایک عالمی معیار کے جدید شہر میں تبدیل ہوگیا ہے ، جس نے 24.8 فیصد کی اوسط سالانہ جی ڈی پی شرح نمو کے ساتھ "شینزین معجزہ” تشکیل دیا ہے جو دنیا کو حیران کرتا ہے ، اور یہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی علامت بن گیا ہے۔8 دسمبر 2012 کو چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ نے صوبہ گوانگ ڈونگ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ "اصلاحات اور کھلے پن معاصر چین کی قسمت کا تعین کرنے کے لیے ایک کلیدی قدم ہے”۔

انہوں نے سی پی سی کے تمام ممبران اور ملک کے تمام لوگوں پر زور دیا کہ "اصلاحات اور کھلے پن کو مسلسل طور پر آگے بڑھائیں”۔”پتھروں کو محسوس کرکے دریا پار کرنا” ڈنگ شیاؤ پھنگ کی طرف سے اصلاحات اور کھلے پن کو آگے بڑھانے کے انداز کو واضح کرنے کے لئے استعمال ہونے والا کا ایک چینی محاورہ ہے،یہ ایک واضح، درست اور تفصیلی اظہار ہے کہ ناتجربہ کاری میں درست راستے کو کس طرح تلاش کرنا اور آگے بڑھنا ہے۔سی پی سی کی قومی کانگریس ہر پانچ سال بعد پارٹی کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال اور فیصلہ کرنے کے لئے منعقد کی جاتی ہے ، اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سات کل رکنی اجلاس دو قومی کانگریسوں کے وسط میں منعقد ہوتے ہیں تاکہ پرسنیل امور ، سماج ، معیشت اور پارٹی کی تعمیر جیسے مخصوص شعبوں کے لئے انتظامات کیے جاسکیں۔ دسمبر 1978 میں ، ڈنگ شیاؤ پھنگ نے سی پی سی کی گیارہویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی صدارت کی ، جس نے "اندرونی طور پر اصلاحات اور بیرونی لحاظ سے کھلے پن” کے ایک تاریخی دور کا آغاز کیا اور چین کی معیشت اور معاشرے کی پائیدار اور تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا۔

اس کے بعد سے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے ہر تیسرے کل رکنی اجلاس کے ایجنڈے میں اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا اور فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، جیسے 1984 میں سی پی سی کی بارہویں سینٹرل کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس ، جس نے شہروں میں معاشی اصلاحات کو نافذ کیا اور 1993 میں سی پی سی کی چودہویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی سسٹم کی اصلاحات کوفروغ دینے کا فیصلہ کیا ۔یوں اصلاحات اور کھلے پن سی پی سی کی ملک کی حکمرانی کی بنیادی قومی پالیسی بن چکی ہے۔2013ء سی پی سی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کا سال تھا اور سی پی سی کی نئی قیادت کس طرح اصلاحات کو فروغ دینا جاری رکھے گی یہ دنیا کی توجہ کا مرکز تھا ۔ اس وقت چین ایک نئے تاریخی موڑ پر تھا اور اسے کئی نئے بڑے مسائل کا سامنا تھا۔ چین پر نظر ڈالیں تو دہائیوں کی تیز رفتار ترقی میں آگے بڑھنے میں قدم بہ قدم نئی مشکلات سامنے آ رہی تھیں ، بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی متنوع ضروریات بڑھتی جا رہی تھیں، اور غیر متوازن اور ناکافی ترقی کا مسئلہ زیادہ نمایاں ہو رہا تھا ،دنیا پر نظر ڈالیں تو دنیا کو ایک صدی میں بے مثال تبدیلیوں کا سامنا ہے، سائنسی، تکنیکی اور صنعتی انقلاب کا ایک نیا دور عروج پر ہے، اور تجارتی تحفظ پسندی اور "گلوبلائزیشن مخالف” جیسے رجحانات بھی عروج پر ہیں۔

اندرون و بیرون ملک سے متعدد چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے ، جنہیں عہدہ سنبھالے ہوئے اس وقت صرف ایک سال ہوا تھا، صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے چین کی ترقی کے نئے تاریخی رخ کا تعین کیا ، اور چین کے اصلاحاتی عمل کو "گہرے پانی” میں داخل ہونے کے طور پر شناخت کیا.اس نئی پوزیشن کے تحت سی پی سی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں شی جن پھنگ کی جانب سے مرتب کردہ "جامع طور پر گہری اصلاحات سے متعلق متعدد اہم امور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے” پر غور و خوض کیا گیا اور اسے منظور کیا گیا، جس نے 1978 میں گیارہویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی سیشن کے بعد چین میں ایک اور انقلابی اصلاحات کو فروغ دینے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ شی جن پھنگ کی قیادت میں چین میں جامع اصلاحات "گہرے پانی کے علاقے” میں داخل ہو گئیں۔

اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لیے شی جن پھنگ کے اسٹریٹجک منصوبے میں سائنسی نظریات اور موثر نفاذ کے راستے دونوں موجود ہیں، جو 1978 میں چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کے بعد سے سب سے بڑا، سب سے جامع اور منظم اصلاحاتی منصوبہ ہے۔ جامع اصلاحات کے مجموعی ہدف کو مدنظر رکھتے ہوئے شی جن پھنگ نے سب سے پہلے نئے دور میں قومی نظام اور حکمرانی کے نظام کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے ایک خاکہ تیار کیا تاکہ نیشنل گورننس سسٹم اور گورننس کی صلاحیت کو جدید بنایا جائے ، کیونکہ یہ نظام ملک کو چلانے میں بنیادی، مجموعی اور طویل مدتی کردار ادا کرتا ہے. اس کے علاوہ انہوں نے قانون کی حکمرانی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل 190 اصلاحاتی اقدامات پیش کیے، جس سے قانون کی حکمرانی کے ذریعے گہری اصلاحات کے لیے سب سے طاقتور ادارہ جاتی ضمانت فراہم کی گئی۔اس کے بعد سی پی سی کی انیسویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاحات کو گہرا کرنے کے فیصلے اور منصوبے کو منظور کیا گیا، جس سے اصلاحات اور کھلے پن کے بعد سب سے بڑی ادارہ جاتی اصلاحات کا آغاز کیا گیا اور اصلاحات کی جامع گہرائی کے لئے تنظیمی ضمانت فراہم کی گئی۔

یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ چین کے نئے دور میں داخل ہونے کے 10 سال سے زائد عرصے کے بعد سے شی جن پھنگ نے اصلاحات کی جامع گہرائی کو گورننس کے مجموعی اسٹریٹجک نظام میں شامل کیا ہے، اصلاحات کی جامع گہرائی کے لئے اعلیٰ سطحی ڈیزائن تیار کیا ہے اور ہمہ جہت، جامع اور بنیادی اصلاحات کو فروغ دیا ہے، تاکہ چین کی اصلاحات کا عمل جزوی تجربے سے نظامی انضمام اور جامع گہرائی کی طرف آگے بڑھے۔اگلی قسط میں، ہم شی جن پھنگ کی قیادت میں نئے دور میں چین کی اصلاحات کے طریقہ کار اور عملی طاقت کے بارے میں بات کریں گے. تو ہمارے ساتھ رہیے گا۔

New eraf reform policies
Comments (0)
Add Comment