اسپنر کو ورسٹائل ہونا چاہیے، شاداب خان

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) کولمبو اسٹرائیکرز کی جافنا کنگز کے خلاف سنسنی خیز فتح نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ جافنا کنگز کے خلاف حالیہ کارکردگی کے ساتھ کولمبو اسٹرائیکرز 6 میچوں میں سے 3 میں فتح حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

ٹیم کی کامیابی میں پاکستانی آل روانڈر شاداب خان کا نمایاں کردار ہے وہ لنکا پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں نہ صرف ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں بلکہ وہ لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

سری لنکا پریمیئر لیگ کے اپنے سیزن پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یہ میرا پہلا سیزن ہے۔ جب آپ کھیلتے ہیں، آپ جہاں بھی جاتے ہیں اور جب بھی آپ پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ بہترین کھیل پیش کریں۔ آج میں یہاں ہوں اور اب تک جو کچھ میں کیا ہے وہ اپنی ٹیم کے لیے کیا ہے۔

اپنی باؤلنگ صلاحیتوں سے متعلق شاداب خان نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ کچھ ہے وہ ان کی محنت کی بدولت ہے کبھی آپ کارکردگی دکھاتے ہیں، کبھی نہیں۔

لنکا پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے سے متعلق شاداب خان نے کہا کہ یہ عمل مستقل ہونا چاہئے اور مجھے لگتا ہے کہ اس لیگ کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینا ان کا اچھا تجربہ رہا ہے۔ آج کھیل تیز ہے اس لئے وکٹیں حاصل کرنے اور رنز بنانے کے لیے اسپنر کو ورسٹائل ہونا ضروری ہے۔

Shadab Khanشاداب خان
Comments (0)
Add Comment