بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے فوری طور پر مرکزی بجٹ میں 350 ملین یوآن مختص کئے ہیں تاکہ ہینان، شا نسی اور سیچھوان میں بارش اور سیلابی صورتحال کے بعد ہنگامی طور پر بحالی کے اقدامات کیے جا سکیں۔
متاثرہ علاقوں کے تحفظ اور سیلاب کے کنٹرول، اسکولوں ،ہسپتالوں اور دیگر آفت زدہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی سہولیات کی ہنگامی بحالی پر توجہ مرکوز کی جا سکے اور جلد از جلد معمول کی پیداوار اور زندگی کی بحالی کو فروغ دیا جائے۔