ہاگن جرمنی(رپورٹ:مطیع اللہ) جرمنی کے شہر ہاگن میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون کو فروخت دینے کے لیے اہم سطحی اجلاس ہوا جس کی میزبانی جرمنی کی مشہور کاروباری شخصیت چوہدری مظہر اقبال دیونہ اور چوہدری ماجد اقبال دیونہ نے کی۔ تقریب کا آغاز دونوں ملکوں کے ترانے بجا کر کیا گیا۔
اجلاس میں موجودہ حکومتی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی ممبر شی سین وسکی اور شہر گیولس برگ کے میئر کلائس جکوبی اور ہیپ سے ہاگن کے میئر ہوسٹ وی سٹوسفی نے شرکت کی۔ پاکستان جرمن ایمبیسی سے سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ اور ماجد خان ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر شی سین وسکی نے کہا کہ پاکستان یورپ میں جرمنی کا بہت اہم تجارتی پارٹنر ہے، ثقلین سیدہ نے کہا کہ ہم جرمن کمپنیوں کے ساتھ اگست میں ویبینار سیریز کا آغاز کر رہے ہیں اور پاکستان ری نیوبل انرجی کے سیکٹر میں جرمنی کے ساتھ کام کرنے میں بہت سنجیدہ ہے ۔
شعبہ تعلیم پر بات کرتے ہوئے ثقلین سیدہ نے اس بات پر زور دیا کہ جرمن ایجوکیشن منسٹریز کو پاکستان میں جرمن یونیورسٹیوں کی باقاعدہ نمائش منعقد کروانی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی طالب علم جرمنی کے تعلیمی شعبہ سے مستفید ہو سکیں، ثقلین سیدہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہاکی میچز کا دوبارہ آغاز ہونا چاہیے
تقریب سے دیگر پاکستان اور جرمن سیاسی بزنس کمیونٹی کے ممبران نے بھی خطاب کیا جن میں پاکستانی نژاد ایمیگریشن لائر زبیر خان اور پاکستانی کمیونٹی لیڈر راشد ملک نمایاں تھے۔
جرمن پاکستانی صحافی کمیونٹی نے تقریب کی کوریج کے لیے خصوصی طور پر شرکت کی جن میں اوورسیز الائنس فورم کے صدر اعجاز حسین پیارا ، یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹ کے صدر شاہد امیر گورایہ پاکستان جرمن پریس کلب کے وائس پریزیڈنٹ نذر حسین ،جنرل سکریٹری عمران مہر اور سیکرٹری فنانس سید حیدر نقوی شامل تھے۔ تقریب کا اختتام ایک پرتعیش دعوت سے ہوا ۔