ڈاکٹرعلامہ طاہر القادری کا دورہ ملائیشیا، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پی ایف یو جے ملائشیا، تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل (ملائشیا ) کی مشاورتی میٹنگ

علامہ طاہر القادری کے استقبال، خطاب اور ملاقاتوں کے شیڈیول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا

علامہ طاہر القادری ” سیرت النبیؐ ” کے مختلف پہلوئوں پر خطاب کریں گے

کوالالمپور (رپورٹ:محمد وقار خان) تحریک منہاج القرآن کی دعوت پر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری8 سے 11 اگست تک ملائشیا کا دورہ کررہے ہیں ۔ 11 اگست کو سیرت کانفرنس میں ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سیرت النبیؐ کے مختلف پہلوئوں پر خطاب کریں گے ۔

اس دورہ میں ڈاکٹر طاہر القادری ملائشین اسلامی عمائدین سے خصوصی ملاقاتوں کے علاوہ تارکین وطن کے اجتماع سے خطاب اور ملاقات بھی کریں گے ۔اس پروگرام کی حتمی مشاورت کے لیے PFUJ ( ملائشیا چیپٹر) اور تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل (ملائشیا) کی سینئر قیادت کے مابین ایک مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عبدالرسول بھٹی ( صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا)غلام علی سولنگی( نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا) امجد رضا( جنرل سیکریٹری ) محمد عمر القادری ( صدر منہاج ویلفیئر ونگ )علی عمران ( صدر منہاج ایشین کونسل ) کے علاوہ ، عرفان لطیف سیفی (چیئرمین PFUJ (ملائشیا چیپٹر) سید خرم عباس شیرازی ، سینئر نائب صدر PFUJ (ملائشیا چیپٹر) محمد وقار خان (جنرل سیکرٹری PFUJ (ملائشیا چیپٹر) داتو جمیل حمید ( نائب صدر PFUJ (ملائشیا چیپٹر) امجد سلطان، نائب صدر پاکستان پریس کلب ملائشیا، جام سیف اللہ ( سرپرست پاکستان پریس کلب ملائشیا) گجر شیر عالم ( پاکستان پریس کلب ملائشیا) اور طارق بشیر بٹ ( پاکستان پریس کلب ملائشیا) و ممبر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

محفل کے آغاز میں خصوصی طور پر پاکستان سے تشریف لائے ” غلام فرید چشتی ” نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہِ نعت پیش کیا۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل (ملائشیا) کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا دورہِ ملائشیا ، امت مسلمہ کے ایک استاد کا دورہ ہے، لہٰذا ہمیں انکا شایان شان استقبال کرنا ہے اور ان سے سیرت نبویؐ کے مختلف پہلوئوں کو سمجھنا ہے تاکہ ہم اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال سکیں ۔

پی ایف یو جے ملائشیاتحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل (ملائشیا)ڈاکٹرعلامہ طاہر القادری کا دورہ ملائیشیا
Comments (0)
Add Comment