فلپائن کی جانب سے امریکہ کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نصب کرنیکی اجازت دینا غلط ہے، وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلپائن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں کی تنصیب کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر چین بارہا اپنا موقف واضح کر چکا ہے۔

ترجمان نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ فلپائن نے امریکہ کو غیر ملکی افواج کے تعاون سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کی اجازت دی ، اس سے علاقائی تناؤ اور محاذ آرائی بڑھے گی اور جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور اسلحے کی دوڑ کو ہوا ملے گی ۔ خطے کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور محاز آرائی کے بجائے امن اور خوشحالی کی ضرورت ہے ۔

ترجمان نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے کے مختلف ممالک کے مطالبات پر توجہ دیں، اپنے غلط اقدامات کو جلد از جلد درست کریں، اپنے کیے گئے عوامی وعدوں کے عین مطابق درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نظام کی تعیناتی کو جلد از جلد واپس لیں اور غلط راستے پر مزید جانے سے گریز کریں۔

وزارت خارجہ
Comments (0)
Add Comment