ہوپ آف اوورسیز پاکستانیزاسپین کی تنظیم سازی، تصوراقبال رانجھا سرپرست اعلیٰ،شیخ سعید صدرمنتخب

بارسلونا (رپورٹ:کاشف شہزاد) ہوپ آف اوورسیز پاکستانیزاسپین کی تنظیم سازی،سرپرست اعلیٰ تصوراقبال رانجھااورشیخ سعید صدرمنتخب ،ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کی تعارفی تقریب بارسلونا میں شیخ سعید کی میزبانی میں قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ میں ہوئی،چوہدری مہران تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔

شیخ سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے “ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز “کی بنیاد رکھی جارہی ہے جس کے سرپرست معروف سیاست دان اور سماجی شخصیت ساجد تارڑ اور چیئرمین چوہدری مہران زیب تارڑ ہیں۔

آج کی اس پریس ٹاک کا بنیادی مقصد اسپین میں تنظیم کی تعارفی تقریب کے علاوہ 3اگست کو بارسلونا پلاسا ہسپانیہ میں کاتالونیا ہوٹل کے وسیع ہال میں اوورسیز کنونشن کے انعقاد کے حوالہ سے کمیونٹی کو دعوت دینا ہے۔

اس موقع پر چوہدری مہران زیب تارڑ نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے ضلع سے فلاحی کاموں کی ابتدا کرکے اسے پورا ملک میں لے کر جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ میں 3اگست کو ہونے والے اوورسیز کنونشن میں تمام پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں،چیف آرگنائزر چوہدری سکندر حیات گوندل نے کہا 3اگست کو ساجد تارڑ کی سربراہی میں تنظیم کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم خالصتا ًسماجی وفلاحی کام کرےگی، اس میں کسی قسم کی سیاست کا شائبہ تک نہیں ہوگا،تنظیم کے دیگر عہدیداران نے بھی اوورسیز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی،پریس ٹاک میں کمیونٹی کی دیگر اہم سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر شیخ سعید نے تنظیم کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا،اعلان کے مطابق سرپرست اعلیٰ تصوراقبال رانجھا،صدر شیخ سعید ،جنرل سیکرٹری عدنان خضر رانجھا،نائب صدر مدثر پنجوتہ،سینئر نائب صدر امتیاز احمد ورک،فنانس سیکرٹری مانک علی رانجھا،چیف آرگنائزر چوہدری سکندر حیات گوندل اور میڈیا کوارڈینیٹر محمد افضل گوندل ہونگے۔

Hope of Overseas Pakistanis Spainہوپ آف اوورسیز پاکستانیزاسپین
Comments (0)
Add Comment