فرینڈزآف پاکستان سویڈن کے زیراہتمام تقریب، ہیڈ آف چانسری سیدہ وردہ ،پارلیمانی سیکرٹری احسان الحق باجوہ کی شرکت

سٹاک ہوم ( نمائندہ خصوصی ) فرینڈز آف پاکستان سویڈن نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سٹاک ہوم میں پاکستانی کمیونٹی کی آگاہی کیلئے اور اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانہ میں امیگریشن سروسز کی معطلی کے ایک سال سے اوپر ہونے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔

سٹاک ہوم میں ہونے والی اس تقریب میں سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم کی ہیڈ آف چانسری سیدہ وردہ بی بی اور پاکستان سے آئے ہوئے ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورسز احسان الحق باجوہ نے شرکت کی ۔

اوورسیز پاکستانیوں اور خصوصا ًسویڈن میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے سجائی گئی اس پروقار تقریب میں سویڈن بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سویڈن کی معروف سماجی شخصیت امیگریشن امور کے ماہر سینٹر پارٹی کی طرف سے فالشاپنگ کمیون کے کونسلر ،معروف اکاؤنٹنٹ کاروباری شخصیت ملک شہریار علی ،ممتاز سماجی اور کاروباری شخصیت نیشاپنگ کمیون کے ایمبیسڈر یوسف ساہی،کاروباری اور سماجی شخصیت ندیم طاہر،صدارتی ایوارڈ یافتہ مذہبی سکالر مصنف سینئر صحافی ایمانوئل راتق،کرسچن ڈیموکریٹ جماعت کے رہنما آندرش ،مادریٹ پارٹی کے کونسلر سماجی شخصیت عمیر ضیا بھٹی ،مالمو سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے سماجی و کاروباری شخصیت اسد ایاز ،سماجی اور کاروباری شخصیت مرزا ابراز،معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری غلام محمد بھلی ،سماجی و کاروباری شخصیت عرفان نیاز چوہدری ایڈووکیٹ،سماجی اور کاروباری شخصیت تجزیہ کار و کالم نگار جنید نواز چوہدری ،سماجی شخصیت سینئر صحافی کاشف عزیز بھٹہ،سماجی و کاروباری شخصیت شکیل چوہدری ،سفارتخانہ پاکستان سے سمیع اللہ خان ،معروف سماجی و کاروباری شخصیت مسعود منہاس،سماجی شخصیت معروف صحافی ملک شہزاد،سماجی شخصیت ذوالفقار چوہدری ،سماجی و کاروباری شخصیت عبدالسلام ،سماجی شخصیت سید جواد حیدر شاہ ،سماجی شخصیت ذوالفقار علی ،سماجی شخصیت طارق چوہدری ،سماجی شخصیت معین خان،سماجی و کاروباری شخصیت عادل چوہدری ، سماجی شخصیت و صحافی ابوبکر بٹ ،جرمنی سے تشریف لائے ہوئے مسلم لیگ ن جرمنی کے چیئر مین عبدالرحمن ،سماجی شخصیت رضوان بھٹی ،سماجی شخصیت و صحافی میاں یاسر،معروف مذہبی سکالر خطیب مسجد عائشہ ناصر احمد و دیگر نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے منتظم کاشف عزیز بھٹہ نے سویڈن میں درپیش کمیونٹی مسائل پر روشنی ڈالی اور فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے پلیٹ فارم سے ہونے والے کمیونٹی ایونٹس اور ان افادیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد سویڈن اور پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانا ہے اور سویڈن میں پاکستان کا بہتر امیج پیش کرنا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین جن میں مسعود منہاس،لیاقت گورائیہ،غلام محمد بھلی ،جنید نواز چوہدری،عرفان نیاز چوہدری ،ایمانوئل راتق ،عمیر ضیا بھٹی و دیگر شامل تھے، انہوں نے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان خصوصی ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن رسورسز احسان الحق باجوہ کو اور مہمان گرامی قدر محترمہ سیدہ وردہ بی بی ہیڈ آف چانسری سفارتخانہ پاکستان کو خوش آمدید کہا اور سویڈن میان مقیم کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

مقررین نے خطاب میں احسان الحق باجوہ کا پاکستان کی قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانہ کی بندش کے حوالے سے آواز اٹھانے اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے معاملہ کے حل کیلئے بات کرنے پر ان کو حراج تحسین پیش کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف چانسری سفارتخانہ پاکستان سیدہ وردہ بی بی نے بامقصد کمیونٹی تقریب کے انعقاد پر فرینڈز آف پاکستان کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کو یقین دلایا کہ سفارتخانہ پاکستان اور اس کی پوری ٹیم سویڈن میں پاکستانیوں کی خدمت کیلئے دن رات خاضر ہے اور کوئی ایسا دن نہیں جب اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانہ کی بندش کے حوالے سے وزارت خارجہ کو نہیں لکھا جاتا ۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات کا انعقاد نہایت ضروری ہے جس سے سویڈن میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، انہوں نے کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے حوالے سے خصوصی بات کی اور کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی خمائت جاری رکھے گا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت اوورسیز و ہیومن ریسورسز نے اپنے خطاب میں ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرنے پر فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ وہ زاتی طور پر اور ان کی وزارت ہر اوورسیز پاکستانی کیلئے حا ضر ہے اور ان کے آفس کے دروازے بلا تفریق سیاسی وابستگی ہر اوورسیز پاکستانی کیلئے کھلے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانہ کے ویزا سروس کو کھلوانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اوراوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولت دینے کیلئے کام کر رہی ہے اور منشور میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں ووٹ کا حق ۔پارلیمان میں اوورسیز کی نمائندگی سرفہرست ہیں ۔تقریب کے آخر پر مہمانوں کی تواضع پاکستانی روایتی کھانوں سے کی گئی ۔

Friends of Pakistan SwedenHead of Chancery Syeda Wardahپارلیمانی سیکرٹری احسان الحق باجوہفرینڈزآف پاکستان سویڈنہیڈ آف چانسری سیدہ وردہ
Comments (0)
Add Comment