شیخوپورہ(تارکین وطن نیوز) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے تعاون سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجیانہ نو پاکستان کے زیر اہتمام یونیفارم کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مستحق اور ضرورت مند طلبا و طالبات میں 100 سے زیادہ یونیفارم تقسیم کیے گئے اور آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
تقریب میں مہمانان خصوصی جنرل سیکرٹری پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا عمران علی مغل تھے۔
شکیل احمد اعوان صدر TmQ ضلع شیخوپورہ، ظفراقبال سُلہریا صدر انجمن اساتذہ پاکستان ضلع شیخوپورہ، پروفیسر افتخار احمد پرنسپل منہاج کالج اینڈ ٹیکنالوجی مانانوالہ، رانا محمد اسلم خاں ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول گجیانہ نو، چوھدری عبدالرزاق بھٹی ، میاں سرفراز احمد صوبیدار ، سیٹھ مزمل خاں ایم فِل میتھ منہاج یونیورسٹی، جنید عاصم بھٹی تحصیل افسر آکسائز اینڈ ٹیکس اور منہاج القرآن گجیانہ نو کے جُملہ صدور نےشرکت فرمائی۔
عبدالشکور مغل ٹیم لیڈر PCFA لاہور ، مہر فرحان علی کو ٹیم لیڈر PCFA لاہور اور معظم علی مغل نے بھی شرکت کی۔