ہائی کمیشن آف پاکستان ملائیشیا کے زیراہتمام "پاکستان مینگو اینڈ فروٹ فیسٹیول” کا انعقاد

ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے فیتہ کاٹ کر فیسٹیول کا افتتاح کیا

کوالالمپور(محمد وقار خان) ہائی کمیشن آف پاکستان ملائیشیا نے ملائشیا کے مرکزی مقام پر "پاکستان مینگو اینڈ فروٹ فیسٹیول” کا انعقاد کیا ،ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے فیتہ کاٹ کر فیسٹیول کا افتتاح کیا ۔

حاضرین کی تواضع پاکستانی مینگوز ، مینگو ٹرائفل ، مینگو کیک مینگو شیک ، مینگو لسی ، مینگو آئس کریم اور آم سے بنی انواع و اقسام کی مصنوعات سے کیا گیا ۔

ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی ایکسپورٹس کو بڑھا کر پاکستان کے لیے زرمبادلہ کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔اور ماضی کی نسبت اس کے اچھے نتائج اخذ ہوئے ہیں، پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنے ذائقے اور خوشبو سے مشہور ہیں۔

حالیہ دنوں میں آم کے ساتھ ساتھ پاکستانی سبزیوں ، مصالحہ جات ، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر محترمہ طاہرہ جاوید نے بتایا کہ فروٹس ، ہینڈی کرافٹ ، آلات جراحی و طب و دیگر کئی اشیا کی ملائیشیا کو درآمد میں ماضی کی نسبت نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جو پاکستان کے زرمبادلہ کے لیے انتہائی اہم ہے ،ہم اسکو مذید بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

مینگو فیسٹول میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ لوکل ملائشین کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور پاکستانی پھل چکھنے کے بعد انکی خوب تعریف کی ۔

شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستانی پھلوں میں قدرتی مٹھاس اور رس کا الگ ہی احساس ہے اور جس جگہ پاکستان کا آم رکھا ہو اس کے نواح میں خوشبو یہ بتاتی ہے کہ آم واقعی پھلوں کا بادشاہ ہے ۔ مینگو فیسٹیول میں پاکستانی بزنس کمیونٹی ، پاکستانی ہائی کمیشن ملائشیا کے افیسر ، ملائشین لوکل و بزنس کمیونٹی نے فیملیز سمیت شرکت کی ۔

پاکستان مینگو اینڈ فروٹ فیسٹیولہا ئی کمیشن آف پاکستان ملائیشیا
Comments (0)
Add Comment