کویت (محمد عرفان شفیق) کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں 78ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
فرسٹ سیکرٹری سفارتخانہ پاکستان فیصل مجید نے قومی ترانے کی دھن پرسبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا تو ہر جانب فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
اسکے بعد انچارج پاسپورٹ سیکشن عثمان نواز نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔
فرسٹ سیکرٹری سفارتخانہ پاکستان فیصل مجید نے تمام پاکستانی کمیونٹی کو آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔ اسکے بعد سفارتخانہ کے عملہ نے بچوں کے ہمراہ آزادی کے جشن کا کیک کاٹا۔