کوالالمپور (محمد وقار خان) ملائشیا میں جماعت اسلامی اور اسلامک سرکل آف ملائشیا کے امیر ڈاکٹر میاں انتظار حسین ، نائب امیر جماعت اسلامی ملائشیا یاسر علی خان، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ، سجاد اکبر خان ،پاکستان ٹیلی ویژن جرنلسٹس (PTJ) ملائشیا،(PPCM) پاکستان پریس کلب ملائشیا ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ ملائشیا چیپٹر) کا ایک مشاورتی اجلاس بسلسلہ ملائشیا میں جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ” سیرت النبی کانفرنس ” منعقد ہوا ۔
اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، ہائی کمیشنر آف پاکستان ان ملائشیا سید احسن رضا شاہ ، MAPIM کے صدر استاد اظمی عبد الحمید کے علاوہ درجنوں قومی و انٹرنیشنل رہنما شرکت کریں گے ۔
جماعت اسلامی ملائشیا کا کہنا ہے کہ 18 اگست کو IIUM ( انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائشیا) میں ہونے والی ” سیرۃ کانفرنس ” میں ، ملائشیا میں رہنے والے پاکستانی اور لوکل کمیونٹی کی بھرپور شرکت ہوگی ۔