چینی صدر اور برازیل کے صدر کے درمیان چین برازیل سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر پیغامات کا تبادلہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ اور برازیل کے صدر سیو لولا ڈی سلوا نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ صدر ڈی سلوا کے گزشتہ سال کامیاب دورہ چین کے دوران نئے دور میں چین برازیل تعلقات کے مستقبل کی قیادت کے لئے اہم اتفاق رائے حاصل ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ مل کر سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط کرنے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور چین برازیل تعلقات کو وقت کے نئے موضوعات فراہم کرنےکے لئے تیار ہے تاکہ چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ طور پر تعمیر کی جائے ۔

برازیل کے صدر سیو لولا ڈی سلوا نے کہا کہ گزشتہ نصف صدی سے برازیل چین دوستی مسلسل مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور برازیل چین تعلقات کثیر قطبی نظام کی تعمیر اور زیادہ منصفانہ اور موثر عالمی حکمرانی کے لئے روزبروز اہم ہوتے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے اگلے 50 سالوں میں ہم شانہ بشانہ نئی راہیں کھولیں گے اور مشترکہ تقدیر کے حامل روشن مستقبل کی تعمیر کریں گے۔اسی دن ، چین کے نائب صدر ہان زنگ نے بھی برازیل کے نائب صدر گیرالڈو الکمن کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

چینی صدر اور برازیل کے صدر کے درمیان سفارتی تعلقات
Comments (0)
Add Comment