سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا اہتمام

یوم آزادی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی اہل خانہ کے ہمراہ شرکت

پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کمیونٹی ممبران کو پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی برادری کے ارکان کی بڑی تعداد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستانی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کمیونٹی ممبران کو پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اور اپنے پیارے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلسل اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔

سفیر نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور ترسیلات زر کے ذریعے قومی معیشت کی معاونت کرنے میں ان کے تعاون کو سراہا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا اور سفارت خانے کے نئے تزئین شدہ قونصلر ہال کا افتتاح کیا۔تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے پاکستان کے ملی نغمے بھی پیش کئے۔

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پرچم کشائی
Comments (0)
Add Comment