یوم آزادی کی تقریب میں مسلم لیگ ن پرتگال کے عہدیداروں کی شرکت
تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں یوم آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں چیئرمین ڈاکٹر سہیل جرال ، صدر شمع بٹ ، جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسیس، چیرمین کشمیر افیرز راجہ نوید ، نائب صدر چوہدری قصیر حسنات، انفارمیشن سیکرٹری ندیم شیرازی، رانا محسن، صدر پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی شیخ عمر ، صدر ای یو پاک پرتگال اور سید قاسم شاہ سمیت دیگر کمیونٹی ممبران نے بھی شرکت کی ۔
تقریب میں ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا،تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔