بیجنگ (ویب ڈیسک) ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) انرجی ورکنگ گروپ کے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے 68 ویں اجلاس میں، چین کو کامیابی سے 2025-2026 کی مدت کے لئے اپیک انرجی ورکنگ گروپ کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ چین کو اپیک انرجی کوآپریشن میکانزم کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، جو اپیک کی رکن معیشتوں کی طرف سے چین کی توانائی سے متعلق ترقیاتی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کا مکمل اظہار ہے اور عالمی توانائی گورننس میں چین کی گہری شرکت کا ایک اہم مظہر ہے۔
توانائی کی اصلاحات کو فروغ دینے ، اعلیٰ سطحی اوپننگ اپ کو وسعت دینے اور دنیا کے ساتھ ترقی کے مواقع کو فعال طور پر بانٹنے کے لئے چین کے غیر متزلزل رویے اور عزم کا مظاہرہ کرتا ہے ، جس سے علاقائی توانائی تعاون میں ایک نیا باب شروع ہوا ہے۔
چین اس انتخاب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعمیری اور مثبت مکالمے کو فروغ دینے ، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ توانائی ورکنگ گروپ کی ترقیاتی سمت اپیک رہنماؤں، وزراء اور سینئر حکام کی ہدایات کے مطابق ہو۔
رکن معیشتوں کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے ، علاقائی پائیدار ترقی کو فروغ دینے ، اورایشیا بحرالکاہل ہم نصیب سماج کی تعمیر میں چین کی دانش مندی، حل اور طاقت میں حصہ ڈالنے کے لیے بھر پور کوشش کرے گا ۔