برج خلیفہ کے127ویں فلور پر پاکستان کا 77 واں یوم آزادی منانے کا اعزاز پختون بزنس کمیٹی نے حاصل کیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی بلندیوں پر پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا اور کیک کاٹا۔
برج خلیفہ کے127ویں فلور پر پاکستان کا 77 واں یوم آزادی منانے کا اعزاز پختون بزنس کمیٹی نے حاصل کیا جس میں پختون بزنس کمیٹی یو اے ای کے صدر انجینئر محمد زبیر خان، خلیل بونیری، وقار احمد خان، قاسم امین،حاجی نور، رازق ثنا اللہ خان، حنیف خان، امجد بنگش، مراد خان، نور کریم آفریدی، تیمور آفریدی، شاہد خان، لیاقت خان،خیر الامین، انجینئر شفیق عبداللہ خان اور وجدان خان شامل تھے۔
جب سے برج خلیفہ کی تعمیر ہوئی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ برج خلیفہ کی بلندی پر پاکستانیوں نے پاکستان کا یوم آزادی منایا ہے اور ریکارڈ قائم کیا ہے۔