فلپائن کے اقدامات سے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے، ترجمان
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے شیئن بن ریف کے قریب پانیوں میں فلپائنی بحری جہازوں کی دراندازی کے حوالے سے اس بات پر زور دیا کہ شیئن بن ریف چین کے نانشا جزائر کا حصہ ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے فلپائنی کوسٹ گارڈ سمیت دیگر سرکاری جہازوں نے شیئن بن ریف کے قریب پانیوں میں زبردستی داخل ہو کر وہاں پھنسے فلپائنی کوسٹ گارڈ کے جہاز کو سامان فراہم کرنے کی کوشش کی تاکہ وہاں فلپائن کی طویل موجودگی قائم کی جائے۔ فلپائن کا یہ اقدام چین کی خودمختاری اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے ، جس سے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔
چین فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو بند کرکے متعلقہ جہازوں کو فوری طور پر واپس بلا لے۔ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق ٹھوس اور مضبوط اقدامات جاری رکھے گا اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنجیدگی کو برقرار رکھے گا۔