علی راؤ گلف و مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں
دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بزنس مین "علی راؤ ” کو اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF ) اسلام آباد پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب کر لیا گیاہے ۔
"علی راؤ ” پاکستان بزنس کونسل دبئی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ممبر بھی ہیں، انہیں گلف و مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ایک ملاقات میں علی راؤ نے بتایا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی کے لئے گلف و مڈل ایسٹ کے ممالک جا کر وہاں بسلسلہ روزگار مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے اور (OPF ) کے پلیٹ فارم سے انہیں حل کریں گے۔