صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی کا سری لنکن شہری کےبہیمانہ قتل کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ

کلوٹن زیوریخ(تارکین وطن نیوز)خاندان غوثیہ اشرفیہ کے چشم و چراغ اور ممتاز مذہبی اسکالر صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی نے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کو ایک وحشیانہ اور بے رحمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی سوئٹزرلینڈ میں اور یورپ میں سخت افسوس میں ہیں۔

ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں ،کسی پر سنگین الزام لگا کر اسے بے رحمانہ اور حرام طریقے سے سزا دینا بالکل غلط ہے۔

یہ مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں اوورسیز پاکستانی اپنے کردار اور عمل سے پاکستان اور اسلام کی خوبصورت تصویر پیش کرتے ہیں یہ ایک ماورائے عدالت قتل ہے۔

اس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکے مجرمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ دوسروں کے لئے یہ عبرت ہو۔

Comments (0)
Add Comment