یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل (AE-PJG) کا قیام

برن (نمائندہ خصوصی) سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں پاکستانی صحافیوں کے لیے ایک نمایاں پیش رفت کے طور پر "یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل” (AE-PJG) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس تقریب کی میزبانی پاک سوئس ایسوسی ایشن نے کی، جس میں یورپ بھر سے نامور پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں پہلی کابینہ منتخب کی گئی ،تنظیم کے بانی و صدر جرمنی سے شاہد امیر گورائیہ، جنرل سیکرٹری ناروے سے محمد زنیر، سینئر نائب صدر جرمنی سے سید حید ر نقوی ، نائب صدر ہالینڈ سے ڈاکٹر کامران، فنانس سیکرٹری سوئٹزر لینڈ سے فہیم شہزا، انفارمیشن سیکرٹری گریس سے خالد مغل، جوائنٹ سیکرٹری برلن سے مطیع اللہ خان جبکہ ایڈوائزری بورڈ میں ہالینڈ سے منصور احمد، عمران مہر، احسان اللہ شامل ہیں ۔

امبر جیلانی کو آپریشن انچارج یوروپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل سوئٹزرلینڈ نامزد کیا گیا،اس تنظیم کا بنیادی مقصد پاکستانی اور یورپی صحافیوں کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

رانا شہزاد رفاقت (چیئرمین پاک سوئس ایسوسی ایشن ) نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ پاکستانی صحافیوں کو دیارِ غیر میں مضبوط اور بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ بین الاقوامی صحافتی میدانوں میں اپنے آپ کو منوا سکیں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔

صدر شاہد امیر گورایہ نے اس موقعہ پر کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد پاکستانی صحافیوں کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے، جہاں وہ یورپی اور غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ باہمی تعاون کر سکیں۔ ہم ایسے صحافیوں اور طلباء کے لیے مواقع فراہم کریں گے جو یورپ میں تعلیم، تربیت اور روزگار کے خواہاں ہیں ۔

نائب صدر یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل ڈاکٹر محمد کامران کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم پاکستانی صحافیوں اور یورپی صحافتی اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گی اور اس سے نہ صرف پاکستانی صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے بیرون ملک پاکستان کا بہتر تاثر قائم کرنے اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

محمد زنیر (جنرل سیکریٹری) کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد حکومت پاکستان کو یورپ سمیت دنیا بھر میں پاکستانی صحافیوں کی اہمیت سے باور کروانا ہے کہ دیار غیر میں رہنے والے یہ صحافی اپنا وقت نکال کر بغیر کسی مفاد کہ دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کا ایک مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

خالد مغل (انفارمیشن سیکرٹری) نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی صحافیوں کے درمیان معلومات کی بہترین ترسیل ہو اور جدید ترین معلومات اور وسائل تک ان کی رسائی کو ممکن بنایا جائے، فہیم شہزاد (فنانس سیکرٹری) نے کہا کہ اس تنظیم کے قیام سے پاکستانی صحافیوں کو نہ صرف ایک مضبوط پلیٹ فارم ملے گا بلکہ یہ ان کے پیشہ ورانہ معاملات میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

احسن اللہ خان (سینئر ایڈوائزری بورڈ ممبر) نے کہا یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا قیام اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ اس کی بنیاد تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ رکھی گئی ہے اور اس کے مقاصد میں کوئی سیاسی عزائم شامل نہیں ۔

یورپ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے صحافیوں کو پاکستان اور بین الاقوامی اداروں سے وابستہ کرنے کیلئے یہ ایک موثر اور طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ "- منصور احمد مغل (آپریشنل انچارج، نیدرلینڈ): "ہمارا عزم ہے کہ "یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل” کے تحت پاکستانی صحافیوں کو آپریشنل سطح پر بھی ہر ممکن مدد فراہم کی جائےیہ تنظیم عالمی سطح پر پاکستانی صحافیوں کے تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو انہیں مزید مضبوط اور بااختیار بنائے گا۔

(AE-PJG)یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل
Comments (0)
Add Comment