دعوتِ اسلامی یونان کے مرکز فیضانِ مدینہ ایتھنز میں سنتوں بھرا اجتماع، مولانا عبید رضا عطاری کی خصوصی شرکت

ایتھنز (رپورٹ:انصر اقبال بسراء) دعوتِ اسلامی یونان کے مرکز فیضانِ مدینہ ایتھنز میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستان سے خصوصی طور پر 2 روزہ دورے پر یونان تشریف لائے مبلغ دعوت اسلامی خلیفہ امیر اہلسنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری نے روز مرہ زندگی کو سنت اور شریعی طریقے سے گزارنے کیلئے قرآن اور سنت کی روشنی میں بیان فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان وہ ہے جو قلب سے کلمہ پڑھتا ہے اور اپنی زندگی کو اسلامی اصولوں کے مطابق اللہ اور اس کے رسولﷺ کی پیروی کرتے گزارتا ہے۔

خلیفہ امیراہلسنت، کا بیان سننے اور ان سے ملاقات کیلئے یونان میں مقیم تمام مکتوب فکر کے افراد کے علاوہ یونان کے دور دراز علاقوں سے عاشقانِ رسولﷺ نے بھرپور شرکت کی۔

خلیفہ امیر اہلسنت نے ایتھنز کے مرکز فیضانِ مدینہ میں قرآنی تعلیم اور نماز کی درست ادائیگی کیلئے کلاسز کے اجرا کا بھی اعلان کیا تاکہ یونان میں مقیم مسلمان بلخصوص نئی نسل کے جوان اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

تقریب کے اختتام پر انہوں نے اُمتِ مسلماں، دین کی سربلندی اور وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

خلیفہ امیر اہلسنت یونان کے دینی دورے پر انفرادی واجتماعی طور پر نیکی کی دعوتیں دینے کےلئے مختلف شخصیات ، مبلغین دعوت اسلامی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دعوتِ اسلامی یونانسنتوں بھرا اجتماعمرکز فیضانِ مدینہ ایتھنزمولانا عبید رضا عطاری
Comments (0)
Add Comment