چین میں سپر ٹائیفون کے باعث 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر

آفات سے نمٹنے کے لیے فورسز کو منظم کیا جائے، چینی صدر

بیجنگ (ویب ڈیسک) رواں سال چین میں سپر ٹائیفون11 نے شدید نقصان پہنچایا ہے، بڑی تعداد میں صارفین بجلی اور مواصلات سے محروم ہوگئے اور کچھ مکانات منہدم ہوگئے۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس آفت کی وجہ سے ہائی نان ، گوانگ دونگ ، اور گوانگشی صوبوں اور خطوں میں1.2 ملین سے زائد افراد مختلف درجے تک متاثر ہوئے ہیں ، جن میں 3 ہلاکتیں اور95 زخمی ہوئے ہیں۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ درست صورتحال کا ادراک لازم ہے ، آفات سے نمٹنے کے لیے فورسز کو منظم کیا جائے، آفت سے متاثرہ افراد کی منتقلی اور دوبارہ آبادکاری میں مناسب طریقے سے اچھا کام کیا جائے۔

ثانوی آفات کے رونما ہونے کو روکا جائے اور ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کی جائے۔ نقل و حمل، بجلی اور ٹیلی مواصلات جیسے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی جلد از جلد مرمت، آفات کے بعد کی تعمیر نو کو فعال طور پر انجام دینا، پیداوار اور زندگی میں جلد از جلد معمول کا نظم و نسق بحال کرنا اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

صوبہ ہائی نان اور صوبہ گوانگ دونگ نے ہنگامی طور پر بچاؤ اور آفات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ تاحال ، کچھ مقامات پر بجلی اور مواصلات بحال کر دی گئی ہیں اور مختلف امدادی کام جاری ہیں۔

چین میں سپر ٹائیفون
Comments (0)
Add Comment