100بچوں کے قاتل ’جاوید اقبال ‘کی زندگی پر بننے والی فلم کا رونگٹے کھڑے کر دینے والا ٹریلر جاری

لاہور(شوبز نیوز)بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم ’’جاوید اقبال، دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

فلم ’’جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘ میں اداکار یاسر حسین کے علاوہ عائشہ عمر بھی پولیس آفیسر کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جنہوں نے جاوید اقبال کیس کی تفتیش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے جاوید اقبال نے 30 دسمبر 1999 کو ایک روزنامہ کے دفتر میں جا کر100 لڑکوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ہتھیار ڈال تھے۔ اس نے اپنے گھنا ئو نے جرائم کی تفصیلات حکام کو ثبوتوں سمیت پیش کیں جن میں متاثرین کی تصاویر بھی شامل تھیں۔

تلاشی لینے پراس کے گھر سے بچوں کے کپڑے اور جوتے برآمد ہوئے جبکہ معصوم بچوں کی لاش کو وہ تیزاب کےڈرم میں ٹھکانے لگاتا تھا۔ جاوید اقبال اکتوبر2001 میں جیل میں مردہ پایا گیا تھا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین فلم میں سیریل کلر جاوید اقبال کا کردار نبھارہے ہیں۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایتکار ابو علیحہ نے بتایا تھا کہ یہ کردارادا کرنے کیلئے یاسرحسین ان کا پہلا انتخاب تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس کسی نے بھی یاسر کو تھیٹر میں پرفارم کرتے دیکھا ہے وہ جانتا ہے کہ وہ کسی بھی کردار کو اٹھانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اورخاتون کے مرکزی کردار کیلئے ابوعلیحہ کو ایک کمرشل ایکٹرس کی ضرورت تھی جس کے گلیمرس امیج کو مکمل طور پرتبدیل کیا جاسکتا۔ابوعلیحہ کے مطابق عائشہ عمرنے یہ کردارنبھانے کیلئے جتنی کوشش کی ہے وہ ناظرین کوحیران کر دے گی، مجھے خوشی ہے کہ وہ اس منصوبے کا حصہ ہیں ۔

فلم جاوید احمد کاکے پوتو کی پروڈکشن میں ‘ کے کے فلمز’ کے بینرتلے بنائی جارہی ہے جس کی کاسٹ میں یاسر اورعائشہ کے علاوہ پارس مسرور، رابعہ کلثوم اور تھیٹروٹی وی کے دیگر اداکارشامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment