لندن (تارکین وطن نیوز)سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے۔فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان میں ساکر سٹی بنا کرنوجوانوں کی تربیت کریں گے۔
مائیکل اوون نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی معیار کے مطابق کوچنگ کیلئے تیار ہوں۔
پاکستانی نوجوانوں کو لوکل سے گلوبل تک لانے میں کردار ادا کروں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 68فیصد آبادی 30سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے فٹ بال کا زبردست ٹیلنٹ تلاش کروں گا۔
پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے نیشنل ٹرائلز شروع کریں گے۔پاکستان اسپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار کا زبردست آئیڈیا ہے۔