روچڈیل (محمد فیاض بشیر)روچڈیل میں کمیونٹی کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کے مثالی کام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مقامی نوجوان حسن نے تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا ،مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے خصوصی شرکت کی ۔
مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ مقامی سطح پر نوجوانوں کی فارغ وقت میں کمیونٹی کے لیے رضاکارانہ خدمات قابل ستائش ہیں ہم انکے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
تقریب کے میزبان نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ حسن نے کہا کہ ہم نے تیس نوجوانوں کو کمیونٹی کی رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے صلہ میں ایوارڈ سے نوازا ہے مانی اور اسد نے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کروانے میں میری معاونت کی ۔
کونسلر امنبر نسآ نے کہا کہ تقریب میں شرکت نوجوانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہے کمیونٹی کے لیے انکی رضاکارانہ خدمات قابل ستائش ہیں ۔
تقریب تقسیم انعامات میں شریک دیگر نوجوانوں نے بھی رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کی خدمات کے صلہ میں انہیں ایوارڈ سے نوازنے کو دوسرے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا اور کہا کہ رضاکار معاشرے کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
روچڈیل میں نوجوان نسل کی کمیونٹی کے لیے رضاکارانہ خدمات کا اعتراف کر کے انہیں ایوارڈ سے نوازنا دوسرے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔