عالمی جواب دہندگان کی ڈبلیو ٹی او قوانین کو پامال کرنے پر امریکہ کی مذمت، چینی میڈیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا گلو بل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے تازہ ترین سروے کے مطابق 90.53 فیصد جواب دہندگان نے امریکی حکومت کی جانب سے یکطرفہ اور تجارتی تحفظ پسندی کے اقدامات کو ڈبلیو ٹی او قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈبلیو ٹی او کے اس فیصلے کے باوجود کہ امریکہ کےدفعہ 301 ٹیرف ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، امریکہ اب بھی متعلقہ ممالک کی سمندری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کی صنعتوں کی تحقیقات کر رہا ہے اور کچھ درآمد شدہ مصنوعات پر محصولات میں اضافہ کر رہا ہے، اس سلسلے میں 94.31 فیصد جواب دہندگان نے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کا احترام نہ کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سروے میں 94.12 فیصد جواب دہندگان کا ماننا تھا کہ امریکہ اپنے مفادات کو ڈبلیو ٹی او سے بالارکھ رہا ہے۔

91.55فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ کی من مانی یکطرفہ پابندیوں نے عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سروے میں 95.24 فیصد جواب دہندگان نے یکطرفہ غنڈہ گردی کرنے کے لیے قومی سلامتی کے تصور کا غلط استعمال کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

87.2فیصد جواب دہندگان نے طویل عرصے سے امریکہ کی جانب سے نافذ غیر معقول سبسڈی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس نے منصفانہ مسابقت کے اصول کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی اور عربی پلیٹ فارمز پر کیا گیا ، جس میں 6,000 سے زائد جواب دہندگان نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنی آراء کا اظہار کیا۔

ڈبلیو ٹی او قوانین
Comments (0)
Add Comment