چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے موضوع پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، چینی صدر

اصلاحات کو ہمہ جہت انداز میں مزید گہرا کرنے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت ضروری ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چھیوشی میگزین کے 18 ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا 20 ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں خطاب پر مبنی مضمون شائع ہوگا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لئے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے موضوع پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

اصلاحات کے مستقل اور دور رس نفاذ کو فروغ دینے کے لئے "چھ پابندیوں” کا اصول رہنما اہمیت کا حامل ہے۔حکمت عملی اور مجموعی صورتحال کے نقطہ نظر سے ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لئے اہم اقدامات کو سمجھنا ضروری ہے۔ اصلاحات کو ہمہ جہت انداز میں مزید گہرا کرنے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اصلاحات ہمیشہ درست سیاسی سمت میں آگے بڑھیں۔

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سالانہ معاشی اور سماجی ترقی کے اہداف کو غیر متزلزل طور پر حاصل کرنا، سبز اور کم کاربن والی ترقی کو ٹھوس طور پر فروغ دینا، اور لوگوں کے ذریعہ معاش کا مؤثر طریقے سے تحفظ اور اسے بہتر بنانا ضروری ہے۔ بیرونی خطرات اور چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنا اور سازگار بیرونی ماحول کو تشکیل دینے کے لئے پہل کرنا ضروری ہے۔اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ 15 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی ابتدائی منصوبہ بندی کے لیےاچھی تیاریاں کی جائیں اور انسداد بدعنوانی کے کام کو گہرائی سے آگے بڑھایا جائے۔

چینی صدرشی جن پھنگ
Comments (0)
Add Comment