اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرپرسن سید طارق محمود الحسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز چیئرمین کا اجلاس

لاہور(تارکین وطن نیوز)اوورسیز پاکستانیز کمیشن ہیڈ آفس لاہور میں وائس چیئرپرسن سید طارق محمود الحسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز چیئرمین کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اوورسیز کےمسائل اور ان کے دیرینہ حل کےلئے منظم حکمت عملی تیار کی گئی۔اجلاس میں 23 دسمبر 2021 لاہور میں منعقد ہونے والے گلوبل اوورسیز کنوینشن کے حوالے سے مشاورت اور ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

اجلاس میں پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر رانا عبدالستار،پاکستان تحریک انصاف انصاف اسپین کے صدر محمد شیراز بھٹی، امریکہ سے آئے ہوئے عالمی خطیب علامہ ظہیر الحسن،سینئروائس پریزیڈنٹ برطانیہ عمران ملک، کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن سید خادم عباس، ڈی جی عشرت اللہ خان نیازی، ڈائیریکٹر پولیس امتیاز احمد خان، ڈائریکٹر روینیو ذوالفقار احمد بھون، ڈائریکٹر ایڈمن تنویر ماجد اور تمام ڈسٹرکٹ اوورسیز چیئرمین نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment